3 ستمبر 2014 - 15:15
عراق، دو اہم شہروں کو آزاد کرانے کے بعد موصل کی جانب فوج کی پیش قدمی

عراقی فورسز کی جانب سے دو اہم علاقوں آمرلی اور سلیمان بیک کو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد فوج کی موصل سمیت دوسرے اہم مقبوضہ علاقوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے جس کے شانہ با شانہ شیعہ رضاکار جوان اور کرد فورسز لڑ رہی ہیں، آمرلی کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران داعش کے دو سینئر کمانڈروں سمیت 25 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

عراقی سیکورٹی حکام کے مطابق، لڑائی کے دوران داعش کا کمانڈر مصعب محمود اور ماذن زکی 25 دہشت گردوں سمیت واصل جہنم ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں 8 جنگجو چیچنیا کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ملکوں کے جنگجوؤں سمیت چیچنیا کے باتجربہ نشانے باز ہلاک ہوئے ہیں۔

دیجالا آپریشن کے کمانڈر جنرل عبدل آمر الزیدی کے مطابق، سلیمان بیک شہر کہ جو صدام کے وفادار بعثیوں اور داعش کا گڑھ بن گیا تھا، عراقی فورسز نے کرد فورسز، البدر فورس، پیس بریگیڈ اور اہل الحق کی حمایت سے آزاد کرا لیا ہے۔

عراق کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے قبضہ والے بقیہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے۔
.......

/169